پاکستانی اداکار احسن خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

احرام میں عمرہ ادائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کا اظہار پسندیدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

احسن خان نے گذشتہ شب اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی انسٹا اسٹوری پر چند ویڈیوز اور ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

شیئر کردہ ویڈیو میں احسن خان نے مکہ کے روح پرور مناظر دکھائے جن کے جلو میں نماز کے لیے بلند ہوتی اذان بھی سُنی جا سکتی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن خان نے احرام پہن رکھا ہے اور وہ عمرہ کے مناسک ادا کررہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے احسن خان کی اس وائرل تصویر اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں