مجھے بائی پاس کرنے والا کور کمیٹی کا حصہ نہیں رہے گا: عمران خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران کان نے جلد احتجاج کی کال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام رہنماؤں کو پارٹی پالیسیوں پر عمل کرنا لازم ہے، کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے تمام تنظیمیں فعال چاہئیں اور پارٹی پالیسی پرعمل درآمد کیلیے شیریں مزاری کو مانیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

عمران خان نے حکومت کے کسی بھی غلط ایکشن پر بیک وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی پالیسی پر عمل وہ کور کمیٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں