پاکستان سعودی عرب کا پہلا انتخاب؛پیشہ ورانہ ایکریڈیشن پروگرام کے تحت امتحانات کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے پاکستان میں پروفیشنل ایکریڈیشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس کے تحت مختلف فنی شعبوں میں ہُنرمند ’’پیشہ ورانہ امتحان‘‘دے کر اپنی فنی مہارت اورصلاحیت ثابت کر سکتے ہیں اور سعودی عرب میں روزگار کے اہل ہوسکتے ہیں۔

سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے پروفیشنل ایکریڈیشن پروگرام کے ذریعے پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کی تیاری اور انقعاد کا آغاز اسلامی جمہوریہ پاکستان سے کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کا نفاذ اپنے پہلے مرحلے میں 23 میں سے پانچ شعبوں (پلمبنگ، الیکٹریشن، آٹوموبائل الیکٹریشن، ویلڈنگ، ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشنگ) میں کارکنوں کی مہارتوں کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جارہا ہے۔

نواف سعید المالکی
نواف سعید المالکی

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی ساجد حسین طوری نے سوموار کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا، تاکہ پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے پہلے مرحلے کو فعال کرنے کی بابت تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔خادم حرمین شریفین کے سفیر نواف سعید المالکی نے انھیں پروگرام کے طریق کار اور متوقع فوائد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

ساجدحسین طوری
ساجدحسین طوری

سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ کیا متعلقہ پیشوں میں کارکنان دو ٹریکس (اندرونی اور بین الاقوامی) میں ضروری فنی مہارتوں کے مالک ہیں۔

اندرونی ٹریک کا مقصد مقامی امتحانی مراکز کے تعاون سے مملکت میں موجودہ پیشہ ور کارکنوں کی جانچ کرنا ہے۔ جب کہ بین الاقوامی ٹریک کا مقصد مملکت سے باہر دیگر ممالک میں متعدد تسلیم شدہ بین الاقوامی امتحانی مراکز کے تعاون سے پیشہ ور کارکنوں کی آمد سے پہلے جانچ کرنا ہے۔

اسی طرح پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام سعودی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہُنرمند افرادی قوت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔نیزاس لیبر مارکیٹ میں مہیا کی جانے والی خدمات کے معیار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مددملے گی۔

پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے انچارج نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے اندر لیے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد 100,000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہُنرمند پاکستانی امیدوار ادارے الیکٹرانک پلیٹ فارم https://svp.qiwa.sa/ کا وزٹ کر سکتے ہیں اور لیبر کے لیے ٹیسٹ کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد مقررہ مرکز میں ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں