.

بارشوں اور سیلاب سے مزید 10افراد جاں بحق، تعداد 1569 ہوگئی: این ڈی ایم اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وفاقی ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ [این ڈی ایم اے] کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 12ہزار 860 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 701،بلوچستان میں 300،خیبرپختونخوا میں 306افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 191،آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 22اموات رپورٹ کی گئیں۔

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ 9 ہزار 794 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 9 لاکھ 98 ہزار 407 مویشی ہلاک ہوئے، ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 12ہزار 716 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں