جج دھمکی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم آج عائد ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ آج سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

عدالت میں اس کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف اور وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بنچ نے عمران خان کے دونوں جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔ عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 ججز پر مشتمل لارجر بینچ آج سماعت کو سنے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

توہین عدالت کیس کی سماعت آج دن ڈھائی بجے شروع ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں