سابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہراسانی الزامات پر پہلی بار لب کشائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سابق چئیرمین نیب جسٹس [ر] جاوید اقبال نے طیبہ گل اور لاپتہ افراد کمیشن میں پیش ہونے والی خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

جسٹس جاوید اقبال نے معاصر عزیز جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

اس کے علاوہ جسٹس [ر] جاوید اقبال نے کہا کہ مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے، جب انسان سمجھوتہ نہ کرے تو اس کی کردار کشی واحد راستہ رہ جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہراسگی کا سوال کر رہے ہیں، کمیشن کی ڈیلنگ تو 12 آدمی کرتے ہیں، یہ 100 فیصد غلط ہے، کچھ کہنا نہیں چاہتا، کچھ چیزیں عدالتوں میں بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں