اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل، پاکستان واپسی پر گرفتارنہ کیا جائے: عدالت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج محمد بشیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کردیئے۔

عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ محمداسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر عدالت پہنچنے تک گرفتار نہیں کیا جائے ۔عدالت نے قراردیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پر اس وقت منسوخ ہوں گے جب ملزم عدالت میں پیش ہو گا۔

Advertisement

جمعہ کے روزاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس پرسماعت کی۔ دوران سماعت اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ اسحاق ڈار مقدمہ میں پیش ہونا چاہتے ہیں اور اپنا مقدمہ لڑنا چاہتے ہیں اور اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں لہذاان کو اشتہاری قراردینے کے حوالہ سے جاری دائمی وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کیا جائے۔

عدالت نے قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور پاکستان واپسی پر عدالت پہنچنے تک انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں