اسلام آباد پولیس کے مطابق چک شہزاد میں شاہ نواز نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ہے، واقعے کی تحققیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک وضاحت کے مطابق 'اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی۔ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔'
تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2022
شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔
پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔#ICTP #IGP
ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ 'پولیس کے سینیئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کیے جائیں گے۔'
مقامی میڈیا کے مطابق مقتولہ خاتون سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہیں۔