اسلام آباد سیف سٹی منصوبےکے سینئر افسر کی لاش گھر سے برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سسٹم عبدالقدیر کی پھندا لگی لا ش برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ٹوئٹر اکائونٹ کے مطابق "آئی جی اسلام آباد پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔"

پولیس نے مزید بتایا کہ "سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مرحوم NTC کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں