شیریں مزاری کی بغاوت کی آئینی دفعہ کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

جعمرات کو سابق وزیر انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں پاکستان پینل کوڈ میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کو چیلنج کیا تھا۔

شیریں مزاری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغاوت کی دفعہ آئینِپاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

تاہم آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے یہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں