اسحاق ڈار نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا اس موقع پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ چیمبر میں پہنچے جہاں ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور گلے میں پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔

بعدازاں اسحاق ڈار ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے مدعو کیا تو اپوزیشن میں شامل تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے شور شرابا کیا۔

اپوزیشن ارکان نے چور چور کے نعرے لگائے، تحریک انصاف کے ارکان نے چیئرمین کی ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور اسی شور شرابے میں اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا۔ اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس دوران چیئرمین سینیٹ ارکان کو نعرے بازی سے اجتناب کی ہدایت کرتے رہے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں