اسلام آباد میں سعودی سفیر کی صدر عارف علوی سے ملاقات

صدر پاکستان کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب زدگان کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت سیلاب جیسے مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو دل کی گہرائیوں سے سراہتی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر علوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاک سعودی تعلقات مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت سے جڑے ہیں۔

صدر مملکت نے سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے فضائی پل فراہم کرنے میں سعودی عرب کی مدد کی بھی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں