وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے،متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعبی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے فراہم کی جانے والی امداد اور اس حوالے سے فضائی راہداری کے قیام پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گزشتہ پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں