پاکستان میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب، صدر خطاب کریں گے پاکستان کی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جمعرات چھ اکتوبر کو شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54-ایک اور 56-تین کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملک کی پارلیمان کے آخری برس کا آغاز صدر کے خطاب سے 14 اگست کو ہونا تھا جو کہ اب تک نہیں ہو سکا۔ پاکستان کے آئین کے مطابق ہر برس پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ طور پر خطاب کر تے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں