انٹربینک میں ڈالر مزید 2.19 روپے سستا، ایک ڈالر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسلسل دس دنوں سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 19پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فاریکس انڈیکس کے مطابق ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 221 روپے75 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ نو کاروباری دنوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نے 15٫77 روپے فی ڈالر کا استحکام دیکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں