انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 13زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انڈس ہائی وے پرحیدر آبادکے قریب ٹریفک حادثے میں 11 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور13 زخمی ہو گئے ،لاشوں اور زخمیوں کو قریبی جامشورو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے بتایاگیا، حادثے کے 4 جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی، 22 سالہ ثمر عباس، مختیار حسین، 40 سالہ ندیم احمد اور 2 سالہ خدیجہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں