اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد میں قائم سینٹورس مال میں آج اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر امدادی ٹیموں کی بروقت کوششوں سے قابو پالیا گیا ہے تاہم بیرونی حصہ میں ہلکی آگ موجود ہے جسے بجھانے کے ساتھ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے کسی بھی دکان کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ آتشزدگی کے باعث کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت سینیئر پولیس، انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے شاپنگ مال میں پھنسے افراد کو عقبی راستے ایف ایٹ کی جانب سے بحفاظت نکالا جس کے بعد مال کے اندر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ ریسکیو اور ہیلی کاپٹر کی بھی طلب کی گئی۔

آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں جبکہ پاک بحریہ کی ٹیم اور تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچیں۔۔

آگ لگنے کے بعد سینٹورس مال کی تیسری منزل سے دھواں بلند ہوا اور آسمان پر دھوئیں کے بادل دکھائی دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ سینٹورس مال کی تیسری منزل پر واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگی جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں