تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر کو رات گئے وفاقی تحقیقاتی ادارے [ایف آئی اے] نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے اعظم سواتی پر تشدد کے الزامات پر ان کا پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انہیں ٹوئٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سینیٹر سواتی کے بیٹے نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو رات 3 بجے ایف آئی اے اہلکاروں نے حراست میں لیا اور وہ حراست کے دوران گھر کا سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں