جامشورو: موٹروے پر مسافر کوچ میں آتش زدگی، 18 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایم نائن موٹروے پر کراچی سے واپس گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کی کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 18 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی ۔ آگ کو دیکھتے ہی مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، اور مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگا دیں۔

مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 55 مسافر سوار تھے۔ پولیس حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے لاشیں شناخت کے قابل نہیں اور ورثاء ڈی این اے کروا نہیں رہے۔ لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں