حالیہ سیلاب سے 32 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: اسحاق ڈار

تباہ حال املاک کی تعمیر نو کی لاگت 16 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 32 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ پاکستان کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی تعمیرنو کے لیے تقریبا 16 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

یہ بات پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستان میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

پاکستانی وزیر خزانہ امریکا میں آئی ایم ایف کے مذاکرات کے ایک نئے دور کے سلسے میں واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران بھی اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب سے نکلنے میں تقریبا تین سال لگ سکتے ہیں، جس میں 1,700 سے زائد افراد ہلاک اور 7.9 ملین بے گھر ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں