سیلاب کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے: صدر پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے، لاکھوں گھروں اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کی تباہی کی وجہ سے غریبوں پر بوجھ میں اضافہ ہوا ہے ۔تاہم پاکستان غربت کے خاتمےاور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

ایوانِ صدر سے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے مکمل خاتمے کیلئے خوراک، روزگار، صحت، مکان، انصاف تک رسائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سیاسی شمولیت اور ان کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر غربت اور اس کی تمام شکلوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غربت اور افلاس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، سیلاب اور دِیگر قدرتی آفات غربت میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں، حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے، زمین اور ماحول کے تحفظ کے اصولوں پر کاربند رہے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب کے پیشِ نظر عالمی برادری کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں