ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سپیشل سینٹرل کورٹ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 31 اکتوبر تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت اپنے اور اپنی سیاسی جماعت کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ عبوری ضمانت کے حصول کے لئے عمران خان خود عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے اپنے موکل کی دو ہفتے کے لئے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی 31اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں