جوہری اثاثوں کی حفاظت سے متعلق پاکستان کے عزم اور صلاحیت پراعتماد ہے: واشنگٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکورٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں، ہم پاک امریکہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ گہرے طور پر وابستہ ہیں۔"

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل نے وزارت خارجہ کی ڈیلی بریفنگ کے دوران بتایا کہ جوہری اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور صلاحیت پر امریکہ کو اعتماد ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے اپنے معاہدے پورے کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہےاور دونوں ملکوں کے مابین ایک مضبوط شراکت داری پائی جاتی ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نجی محفل کے دوران پاکستان کے جوہری اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا بیان دیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی مارش دیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

ویدنت پٹیل نے بریفنگ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی بھرپور حفاظت کرسکتا ہے۔امریکا کی جانب سے پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نےپاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے حالیہ دنوں میں دونوں اطراف سے اعلی سطح دوروں جن میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ امریکہ اور امریکی قونصلر ڈیرک شولے اور یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کا دورہ پاکستان شامل ہیں، کا ذکر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں