جنرل قمرجاوید باجوہ سے اماراتی سفیرحمدعبیدابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمدعبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی ہے۔انھوں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سلامتی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور پائیدار تزویراتی شراکت داری کومزید فروغ دینے سے اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد میں متعیّن یواے ای کے سفیرحمدعبید ابراہیم سالم الزعابی نے جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راول پنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی اورعلاقائی امورمیں متحدہ عرب امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

اماراتی سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی جلد سے جلد بحالی کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مہیا کردہ غیرمعمولی امداد کو سراہا۔

سفیرحمد عبید نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح پردوطرفہ تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں