عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات،مزید کے اجراء کو روکنے کے لئےسپریم کورٹ میں درخواست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات اور مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں اپنی درخواست میں سابق وزیر اعظم نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی ہے۔ اپنی درخواست میں عمران خان نے وزارت داخلہ، دفاع، آئی ٹی اور وزارت اطلاعات، آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عمران خان نے مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کی بھی استدعا کردی اور کہا ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کو سزا دی جائے، حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں