وزیراطلاعات سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے بدھ کے روز اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم نامزد ہونے پر سعودی سفیر کو مبارک باد دی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں ایم او یوز کو حتمی شکل دینے، میڈیا اور فلم کے شعبوں میں جاری تعاون کو مزید تیز کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

وزیر اطلاعات نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق تجارت اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سفیر نے حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے پاکستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت متاثرین سیلاب کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں