الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الیکشن کمیشن آف پاکستان [ای سی پی] نے پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے چئیرمین عمران احمد خان نیازی کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کے خلاف جاری اس فیصلے کو ای سی پی کے کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے متفقہ طور پر جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہے، ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔ اس ریفرنس کے جواب میں عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا موقف قابل تسلی نہیں ہے، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

تحریک انصاف کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری اسد عمر نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے خلاف آج ہی پٹیشن درج کروائی جائے گی۔

ڈویلپنگ اسٹوری۔۔۔۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں