پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے لئے قائم عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس [ایف اے ٹی ایف] نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ کی کیٹیگری سے نکال دیا ہے۔

یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے سنگاپور میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ادارے کے 34 نکات پر بخوبی عمل کر کے جس کے بعد اسے گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بھی پاکستان تنظیم کی نگرانی میں رہے گا۔

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے حکومتی اداروں کی محنت پر اظہار تشکر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں