وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم کے ریاض پہنچنے پر ان کا استقبال ریاض کے گورنر اور سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت کابینہ کے دیگر افراد کے علاوہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی تھے۔

وزیراعظم ریاض میں اپنے قیام کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس کے دوران سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات اور اقتصادی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی Future Investment Initiative Summit میں بھی شرکت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں