وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی ولی عہد اوروزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کے روز الریاض میں ملاقات کی ہے۔

انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور پربات چیت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے دونوں برادرملکوں کے درمیان تعلقات کو تبدیل ہوتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔انھوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ پاکستان کے عوام ان کے دورے کے شدّت سے منتظر ہیں۔

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے شاہی محل پہنچے تو انھوں نے بہ نفس نفیس میاں شہبازشریف اور ان کے رفقاء کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

اس ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں