ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا ہے کہ سینئرصحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے اعلی سطح کی دو رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں ایف آئی اے اور خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔

وزیر داخلہ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اورارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کر کے حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کریگی۔

انہوں نے تحقیقات کے رخ کے بارے میں بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشدشریف کیس میں ان کی کینیا میں مصروفیات کا جائزہ لے گی اور اس کے علاوہ مقتول کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اور محرکات کا جائزہ لے گی۔

اس کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اپنی ایک آزادانہ رپورٹ مرتب کر کے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں