ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لئے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہوگئی، جہاں وہ مختلف زاویوں سے قتل کیس کی تحقیقات کرکے واقعہ کے محرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم کے دونوں ارکان ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد جمعہ کی صبح روانہ ہوئے۔

اس سے قبل اس ٹیم میں آئی ایس آئی کے ایک افسر بھی شامل تھے جنہیں ڈی جی آئی ایس آئی نے غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لئے ٹیم سے نکال لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں