عمران خان کی نااہلی پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کروانے سے روکتے ہوئے نااہلی کو فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تو جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہی، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں