صدر پاکستان نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی منظوری دیدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر کی ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز ہی وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن [جے یو آئی ف] کے سابق سینیٹر حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا [کے پی] نامزد کرتے ہوئے سمری صدر پاکستان کو بھجوا دی۔

گزشتہ چھ ماہ سے خیبر پختونخوا میں گورنر کا عہدہ خالی تھا جس پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے سمدھی حاجی غلام علی کو نامزد کیا تھا۔ جے یو آئی حکمران اتحاد پی ڈی ایم میں شامل ہے۔

سینیٹر حاجی غلام علی 2009 سے 2015 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان کے بیٹے زبیر علی اس وقت مئیر پشاور کے عہدے پر منتخب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں