وزیراعظم کی فیفا ورلڈ کپ میں سعودی فٹ بال ٹیم کی کامیابی پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی کامیابی پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں سب سے بڑا اپ سیٹ کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کامیابی پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عظیم کامیابی پر اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی میں شریک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں