تحریک انصاف کو 56 شرائط کے ساتھ راول پنڈی میں جلسے کی اجازت مل گئی

شرائط کے مطابق جلسے کے مقام کو26 نومبر کو ہی خالی کرنا ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

راول پنڈی انتظامیہ نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کو 56 شرائط طے کرتے ہوئے 26 نومبر بروز ہفتہ جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

راول پنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے ساتھ طے ہونے والے 56 نکات کے حوالے سے بتایا کہ برطانوی کرکٹ ٹیم راول پنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے آ رہی ہے جس کے سبب جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل طور پر خالی کر دیا جائے گا۔

اجازت نامے کے مطابق جلسے میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری جلسہ انتظامیہ پر ہو گی اور جلسے کے بعد جلسہ گاہ کو رات کو ہی خالی کر دیا جائے گا۔

جلسے کے لئے سیکیورٹی انتظامات راول پنڈی پولیس کے ذمہ ہے۔ اجازت نامے کے مطابق تمام لیڈران اور کارکن صرف طے شدہ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے جلسہ گاہ تک پہنچیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں