وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، ترک صدر کے ہمراہ پی این ایس خیبر کے افتتاح میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر طیب ایردوآن کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا مشترکہ افتتاح کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

Advertisement

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک۔ترک ماہرین ملجم منصوبہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا اہم ستون ہے، پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

پی این ایس خیبر استنبول کے شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے بنائے جانے والے 'ملجم کورویٹ' بحری جہازوں میں سے تیسرا جہاز ہے جس کو پاکستان بحریہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے لئے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست2021ء میں استنبول میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر رجب طیب ایردوآن کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں