سہولیات معطل ہونے کا خدشہ ٹل گیا؛ گوگل کو ادائیگیاں وقت پر ہونگی: وزیر آئی ٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حکومت پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں کی شیڈول پر یقینی دہانی کے سبب ملک بھر میں گوگل Android کے پلے اسٹور کی سہولیات معطل ہونے کا خدشہ ٹل گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر برائے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی امین الحق کے مطابق وزارت خزانہ امریکی کمپنی گوگل کو ادائیگیوں پر رضامند ہوگئی ہے اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی۔ ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اب پاکستان میں گوگل کی پیڈ سروسز بند نہیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد موخر کر دیں۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔

امین الحق نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا تھا۔ بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں