سعودی عرب نے پاکستان کو 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی

یہ اقدام سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) نے پاکستانی معیشت کو مزید سہارا دینے کے لیے اٹھایا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے جاری ایک بیان کے مطابق ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی حمایت کا تسلسل ہے۔

بیان کے مطابق ڈپازٹ کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا اور COVID-19 جیسی وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی اثرات کا سامنا کرنے میں پاکستان کی مدد کرنا ہے۔ نیز بیرونی شعبوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ شاہی ہدایات پر عمل در آمد کرتے ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ گزشتہ سال نومبر 2021 میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں