وزیراعظم کی قومی دن کے موقع پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کے صدر محمد بن زايد آل نہيان کو مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کے روز اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدر محمد بن زايد آل نہيان اور متحدہ عرب امارات کے اپنے بہن بھائیوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں متحدہ عرب امارات کے بانیان کے متحرک اور توانا وژن کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی۔

متحدہ عرب امارات جمعہ دو دسمبر کو اپنا 51 واں قومی دن منا رہا ہے۔ اس مناسبت سے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے51 واں قومی دن امید، رجائیت پسندی اوراعتماد کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھنے، ماضی سے سبق سیکھنےاور شعوراور غور و فکر کے ساتھ حال کو دیکھنے کا وقت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں