الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو اسی ماہ اسمبلیاں توڑ دیں گے: عمران خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چیرمین پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] عمران خان نے عام انتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں رواں ماہ ہی اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا [کے پی] اسمبلی کے پارلیمانی اراکین سے ویڈیو لنک پر خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ "اگر حکومت جنرل الیکشن کی تاریخ دینا چاہتی ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اس وقت ملک کی ضرورت ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، سیاسی استحکام آئے گا تب ہی معاشی استحکام آئے گا۔"

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ہم اسی ماہ صوبائی اسمبلیاں توڑیں گے اور الیکشن کی طرف جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ارکان الیکشن کی تیاری کریں۔ ہم عنقریب اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں لانگ مارچ کے اختتام کے موقع پر صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں