سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی سینیر صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بننے والا پانچ رکنی بنچ اس کیس کی آج ہی دن ساڑھے بارہ بجے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ معروف صحافی و سینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کو 24 اکتوبر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس قتل کی تحقیقات کے لئے ٹیم بنا کر کینیا بھیجی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں