ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی اداروں کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان [ٹی ٹی پی] کے 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے مقامی پولیس کے ہمراہ مقامی تھانہ درابن کے علاقے میں آپریشن کیا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فورسز نے گاؤں گرہ مستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ سے ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف،دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں