اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان شہباز کو حفاظتی ضمانت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی وطن واپسی سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

سلمان شہباز منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمات میں مطلوب ہیں اور اسی سلسلے میں ان کے وکیل نے ان کی وطن واپسی سے قبل ضمانت کی درخواست کی۔

سماعت کے دوران سلمان شہباز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو وطن واپسی کے بعد عدالت میں پیشی تک حفاظتی ضمانت دے دی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز 11 دسمبر کو وطن واپسی کے بعد 13 دسمبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں