پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر زیادہ وقت کن باتوں کی تلاش میں کھپایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

مقبول عام عالمی سرچ انجن گوگل نے 2022 کے دوران پاکستان میں سب سے مقبول انٹرنیٹ موضوعات کا اعلان کیا ہے جن میں صارفین نے دلچسپی لی۔ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں کرکٹ متعلق سرفہرست رہی جبکہ شخصیات میں صحافی ارشد شریف، عامر لیاقت حسین اور کرکٹرر نسیم شاہ بھی شامل رہے۔

گوگل کی سرچ تاریخ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں تنوع رہا اور سیاست، مشہور شخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک سے متعلق موضوعات کو مرکزیت حاصل رہی۔

اِس سال ٹی 20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022 اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی جنھوں نے مجموعی فہرست میں تین بالائی نمبروں پر جگہ بنائے رکھی۔

ملک کے مالی نظام کا عدم تحفظ، سیلاب اور مہنگائی اور احساس (Ehsaas) پروگرام جیسی سرکاری مالی امداد کی سکیموں کی تلاش نے بھی لوگوں کو مشغول رکھا۔

علاوہ ازیں، ملکہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی اِس فہرست میں جگہ بنائی۔

سنہ 2022 میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد ’لندن نھیں جاؤں گی‘ اور ’قائد اعظم زندہ باد‘ جیسی فلمیں رہیں۔

دوسری جانب پاکستانیوں کی ہالی وڈ فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ’مس مارول‘، ’بلیک ایڈم‘ اور ’ڈاکٹر سٹرینج‘ جیسی فلمیں بھی پانچ اعلی سرچ نتائج میں شامل رہیں۔ مکمل فہرست درجہ ذیل میں موجود ہے؛

گذشتہ برس، پاکستانیوں نے زیادہ تر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا۔ ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں، اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے، نسیم شاہ سرفہرست رہے۔

ان کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورتحال کے سبب، لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔

علاوہ ازیں، مشہور پاکستانی کرکٹرز مثلاً افتخار احمد، شاداب خان اور محمد رضوان نے بھی بالترتیب اپنی جگہ بنائی۔ مکمل فہرست درج ذیل ہے:

سنہ 2022 میں، پاکستانیوں نے سمارٹ فونز کے مختلف برانڈز بھی سرگرمی سے تلاش کیے جن میں Infinix، iPhone، Samsung اور Oppo شامل تھے جبکہ Vivo نے بھی اپنے نئے اینڈرائد موبائل فونز متعارف کرانے کے باعث توجہ حاصل کی اور فہرست میں متعدد بار نمایاں رہا۔

کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔

تلاش کے زْمرے کھانوں سے، اور بالخصوص دیسی کھانوں سے پاکستانیوں کی رغبت کی عکاسی کرتے ہیں جنھیں ان نتائج میں برتری حاصل رہی۔

پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل استعمال کیا جن میں عامر لیاقت حسین کی موت مقبول ترین خبروں کی اِس فہرست میں نمایاں رہی۔ اس کے علاوہ، سنہ 2022ء میں، پاکستانیوں نے مری کے واقعہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں خبروں میں بھی خاصی دلچسپی لی۔ لوگوں نے روس-یوکرین تنازع سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات میں بھی دلچسپی لی۔

گوگل کی سال 2022ء کی سرچ کے بارے مںی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے، https://trends.google.com/trends/yis/2022/P وزٹ کیجیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں