نئی فوجی قیادت کو پاکستان کے لئے خدمات پر نشان امتیاز کا اعزاز دینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان فوج کی نئی اعلیٰ ترین قیادت کے افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں قومی ایوارڈز سے نوازا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی ہے، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں