کرپشن کا جھوٹا الزام، برطانوی اخبار کی شہباز شریف سے معافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مؤقر برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ نے غلط خبر شائع کرنے اور کرپشن کا الزام لگانے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔

جولائی 2019 میں شائع کیے گئے ایک مضمون میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں چوری کی۔

ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی۔

خبر کے مطابق قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔

اب ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معافی مانگتے ہیں۔

ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر کا عکس
ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر کا عکس

خیال رہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف اس آرٹیکل پر مقدمہ کر دیا تھا۔ شہباز شریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ مضمون سے ان کی ’ذاتی اورپیشہ ورانہ ساکھ‘کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اس کیس کی 11 نومبر 2022 کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے مؤقف اپنایا تھا کہ اس مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور اب شہباز شریف کے وکلا عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں