سعودی عرب کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری، امداد دینے کا عندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ مملکت پاکستان کی مزید مالی امداد کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد الجدان نے ریاض میں بجٹ پر بریفنگ کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سعودی عرب پاکستان سمیت مصر اور ترکیہ کی مالی امداد کر رہا ہے اور مزید سرمایہ کاری کے مواقع بھی تلاش کر رہا ہے۔

الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید امداد بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ مقامی اخبارات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے 4٫2 ارب ڈالر کی مزید امداد کی درخواست دی ہے جس میں 1٫2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور کھاد شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں