پاکستان تمام قرضے بروقت ادا کر سکے گا: گورنر سٹیٹ بینک

ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر مالی سال کے دوسرے حصے میں اضافہ متوقع ہے: جمیل احمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے مالیاتی ادارے 'اسٹیٹ بین آف پاکستان' کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو بین الاقوامی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال مالی سال کے دوسرے حصے میں بہتر ہو جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز سے جاری ہونے والی ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درحقیقت اگلے 7 ماہ میں 4٫7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن کے لئے زر مبادلہ جمع کیا جاچکا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر ہمارے استعمال سے زائد ہیں اور ان کی صورتحال میں مالی سال کے دوسرے حصے میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں