او آئی سی کے سیکریٹری جنرل 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

حسین ابراہیم طحہٰ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)حسین ابراہیم طحہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچے۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈائریکٹر جنرل او آئی سی فرخ اقبال نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

او آئی سی کے سکریٹری جنرل کی اسلام آباد آمد۔ تصاویر @epwing_official

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ او آئی سی سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور وفد کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں